اتوار 19 مئی 2024

آسٹریلیا میں غیر متوقع برفباری سے موسم سرد

آسٹریلیا میں غیر متوقع برفباری سے موسم سرد

دھرتی نیوز انٹرنیشنل آسٹریلیا میں قطب جنوبی کی ہوائیں برف بھی ساتھ لے آئیں، آسٹریلیا کی کئی ریاستوں میں غیر متوقع برف باری نے بچوں کے ساتھ بڑوں کے بھی مزے کر دیے۔

آسٹریلوی ریاستوں نیو ساؤتھ ویلز، وکٹوریا اور دارالحکومت کینبرا کے کئی علاقوں میں سرد ہواؤں کے ساتھ برف خوب جم کر گری۔

تین فٹ سے زائد پڑنے والی برف سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں، برف باری کا مزہ اٹھانے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات نے سرد موسم کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Facebook Comments