اتوار 19 مئی 2024

پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پانچویں سالانہ یورپین کانفرنس کا انعقاد

پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پانچویں سالانہ یورپین کانفرنس کا انعقاد

سوئٹزرلینڈ (دھرتی نیوز یورپ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف سوئٹزر لینڈ کی جانب سے پانچویں سالانہ یورپین کانفرنس کا انعقاد سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں ہوا۔

کانفرنس میں پورے یورپ سے اہم پارٹی کارکنان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی کے فرائض  پی ٹی آئی سوئٹزرلینڈ کے صدر رانا شہزاد رفاقت اور ان کی ٹیم نے کیے۔ 

کانفرنس میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اور اس حوالے سے پارٹی کے آئیں میں مجوزہ جمہوری تبدیلیوں کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ 

اس سلسلے میں  پاکستان تحریکِ انصاف یورپ کی جانب سے ایک کو آرڈینیشن کمیٹی بھی قائم کی گئی جو پارٹی آئین میں تبدیلیوں کے لیے اپنی سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ 

اس موقع پر پی ٹی آئی وومن ونگ فرانس کی صدر آصفہ ہاشمی نے دھرتی نیوز کو اپنا خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں آنے والے شرکاء کے تحفظات کو دور کرنے کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے یورپی کونسل کی جانب سے خواتین کی پچاس فی صد نمائندگی پر بھی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے اور اس حوالے مناسب اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

دھرتی نیوز دھرتی کی ہر خبر سے رکھے باخبر

Facebook Comments