اتوار 19 مئی 2024

بھارت میں نوجوان نے بیوی کی بیوفائی پر فیس بک پر لائیو آ کر خود کشی کر لی

بھارت میں نوجوان نے بیوی کی بیوفائی پر فیس بک پر لائیو آ کر خود کشی کر لی

بھوجپور(دھرتی نیوز )بھارتی ریاست بھوجپورمیں ایک نوجوان نے فیس بک لائیو پر آنے کے بعد سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ، اس واقعہ نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیاہے ۔

بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔خودکشی کا یہ واقعہ بھوجپور ضلع کے جنوبی ایکونا گاوں میں پیش آیا۔ اس ویڈیو میں شراب کی بوتلیں اور کئی چیزیں نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں زمین پر پڑا ہوا ایک ہتھیار بھی نظر آرہا ہے ، جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ نوجوان نے اسی ہتھیار سے خود کو گولی ماری ہے۔ مرنے والے کی شناخت ایکونا گاوں کے رہنے والے ونود سنگھ کے بیٹے سمت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں مرنے سے پہلے نوجوان یہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ” ہم سمت سنگھ جا رہے ہیں اپنی بیوی کی وجہ سے۔ میری بیوی کا کنبہ اس کی پوری مدد کررہا ہے۔ میری بیوی غلط ہے۔ ٹھیک ہے! ہم بہار کے ڈی جی پی گپتی شور پانڈے سے پوری بات کہنا چاہتے ہیں کہ میں نے 6 یا 12 جون کو اپنی بیوی کو ٹیلیفون پر کسی راہول نامی لڑکے سے بات کرتے ہوئے پکڑا تھا ۔

پولیس کے مطابق نوجوان کے سر میں گولی لگی تھی ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ موت کے بعد اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ خودکشی کا لگ رہا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ نوجوان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔ اس ویڈیو کی بنیاد پر معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Facebook Comments