اتوار 19 مئی 2024

اٹلی میں انتخابات، ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ہولڈر پرویز جرال کی الیکشن مہم عروج پر

اٹلی میں انتخابات، ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ٹکٹ ہولڈر پرویز جرال کی الیکشن مہم عروج پر

اگلے ماہ بیس ستمبر کو اٹلی میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پاکستانی نژاد پرویز جرال کی جانب سے بھی الیکشن مہم پورے زوروشور سے جاری ہے۔ 


اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے لیے پرویز جرال کا نام نیا نہیں ہے۔ وہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ اٹلی کے عوامی حلقوں کی جانب سے پرویز جرال کی سیاسی و سماجی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ 

دھرتی نیوز کی جانب سے کیے گئے عوامی سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ پرویز جرال کو نہ صرف پاکستانی بلکہ ایشئین اور مقامی افراد کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس لیے اگلے ماہ ستمبر میں ہونے والے انتخابات میں پرویز جرال کے واضح اکثریت سے کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔ 

دھرتی نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کامیاب ہونے کے بعد عوامی خدمت کے سلسلے کو پہلے سے بھی زیادہ شدومد کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے اور پاکستان و کشمیر کا نام روشن کریں گے۔ 

دھرتی نیوز دھرتی کی ہر خبر سے رکھے باخبر

Facebook Comments