اتوار 19 مئی 2024

تحریکِ کشمیر یورپ کی جانب سے اٹلی میں استحصالِ کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

تحریکِ کشمیر یورپ کی جانب سے اٹلی میں استحصالِ کشمیر کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ

ناظرین آپ کو آگاہ کر رہے ہیں کہ تحریکِ کشمیر یورپ اٹلی کی جانب سے تئیس اگست کو اٹلی کے معروف شہر بریشیا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

استحصالِ کشمیر کے حوالے سے کیے جانے والے اس مظاہرے میں نہ صرف یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بلکہ سکھ کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ 

مظاہرے میں اٹلی کی سیاسی و سماجی تنظمیوں سے منسلک راہنماؤں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ایک سال سے جاری جبری لاک ڈاؤن جیسے ظالمانہ فعل کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غاصب بھارتی فوجیوں نے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

مظاہرے کے دوران بریشیا کی فضاء مقررین کی چشم کشاء حقائق کو طشت ازبام کرتی تقاریر اور مظاہرین کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر نہ صرف کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگے بلکہ سکھ کمیونٹی کے افراد کی جانب سے خالصتان زندہ باد کے نعرے بھی گونجتے رہے۔

اس موقع پر مظاہرین اور مقررین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مظلوم نہتے کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔ کشمیریوں کا جائز حقِ خودارادیت تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اقوامِ عالم سے بھی اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ 

ناظرین اس موقع پر مظاہرے میں شریک اہم راہنماؤں اور انتظامیہ نے سینئر جرنلسٹ ابراہیم فیض کے توسط سے دھرتی نیوز سے بھی خصوصی طور پر گفتگو کی۔ آئیے آپ کو سنواتے ہیں۔

دھرتی نیوز کے ناظرین کو بتاتے چلیں کہ تحریکِ کشمیر یورپ کی جانب سے یورپ بھر میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے ہم آپ کو آئندہ بھی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔

جُڑے رہیے دھرتی نیوز کے ساتھ، دھرتی کی ہر خبر سے رکھے باخبر

Facebook Comments