پیر 20 مئی 2024

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد (دھرتی نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے توغ بالا کنواں نمبر ایک سے یومیہ  9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 125 بیرل تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ توغ بالا کنواں نمبر1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

خیال رہے کہ جولائی میں بھی کوہاٹ سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ تب ملنے والے ذخائر سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس جبکہ 3240بیرل یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments