منگل 07 مئی 2024

ٹرمپ نے بھی آئندہ انتخابات میں کامیابی پر ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگادیا

ٹرمپ نے بھی آئندہ انتخابات میں کامیابی پر ایک کروڑ نوکریوں کا نعرہ لگادیا

ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں ٹیکس کی چھوٹ سمیت امریکا میں روزگار کو محفوظ کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں،فوٹو:فائل            

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی آئندہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کی صورت میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرلیا۔

نو مبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی منظور کرلی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی مدت کے اہداف بھی جاری کردیے گئے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب ہوکر  پہلے 10 ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔

ٹرمپ کے انتخابی وعدوں میں ٹیکس کی چھوٹ سمیت امریکا میں روزگار کو محفوظ کرنے کے وعدے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ سفید فام بالادستی کی آگ بھڑکا رہے ہیں، ٹیلر سوئفٹ

ان کے انتخابی وعدوں میں  اسی سال کورونا ویکسین کی تیاری اوراگلے سال زندگی کو معمول پر واپس لانا بھی شامل ہے۔

جنگوں کے حوالے سے انہوں نے اس بار بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ منتخب ہو کر امریکا سے باہر جاری جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور امریکی  فوجیوں کو وطن واپس لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ کی پالیسی میں چین پر انحصار ختم کرنے سمیت وعدہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سستی لیبر کو امریکی ملازمین  پر ترجیح نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو صدارتی انتخاب ہونے جا رہا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن ہیں۔

امریکا میں کورونا وباسے بہتر طریقے سے  نہ نمٹنے  اور بے روزگاری کی شرح میں اضافے کے بعد جو بائیڈن کو ابتدائی سرویز میں صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

Facebook Comments