اتوار 19 مئی 2024

امریکی صدر ٹرمپ الو کی طرح سمجھدار ہیں،امریکی ٹی وی کی خاتون میزبان

امریکی صدر ٹرمپ الو کی طرح سمجھدار ہیں،امریکی ٹی وی کی خاتون میزبان

نیویارک (دھرتی نیوز) امریکی ٹی وی کی خاتون میزبان ٹومی لہرین کو ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندی میں تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔

آئندہ صدارتی انتخاب میں بھارتی نژاد امریکیوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں ٹومی لہرین کا کہنا تھا کہ لوگ ٹرمپ کو ووٹ ڈالیں کیوں کہ وہ ایک الو کی طرح عقلمند ہیں۔

امریکا: سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر مظاہرے، 2 شخص ہلاک

واضح رہے کہ امریکا اور یورپ میں الو کو ایک عقلمند پرندہ سمجھا جاتا ہے جو کہ ہروقت غورو فکر کرتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں اکثر مشرقی ممالک میں خاص طور پر برصغیر پاک و ہند میں الو ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو بے وقوف یا کم عقل ہو۔


تاہم یہ بھی خیال رہے کہ ہندو مذہب میں الو کو دولت اور خوشحالی کا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے اور بہے بہت سوں کا خیال ہے کہ اس کا تعلق دیوی دیوتاوں سے ہے۔

ٹومی لہرین کی ٹرمپ کو الو سے تشبیہہ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور ہندی/ اردو سمجھنے والے بھارتیوں سمیت پاکستانی بھی اس ویڈیو پر تبصرے کررہے ہیں، کسی صارف نے ٹرمپ کو عقلمند کہنے پر اعتراض کیا ہے تو کسی نے خاتون میزبان کو ہندی سیکھنے کی پیشکش کرڈالی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں تقریباً 45 لاکھ بھارتی نڑاد امریکی آباد ہیں جو کہ ایک اہم انتخابی قوت بنتے جارہے ہیں۔

Facebook Comments