اتوار 19 مئی 2024

کیٹیگری فور کی شدت کا طوفان امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

کیٹیگری فور کی شدت کا طوفان امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا
لوزیانا میں سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

کیٹیگری 4 کی شدت والا انتہائی طاقتور سمندری طوفان لورا امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لوزیانا کے شہر لیک چارلس میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی ہے جب کہ لوزیانا میں سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طوفان لورا کے باعث لوزیانا میں 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ الو کی طرح سمجھدار ہیں،امریکی ٹی وی کی خاتون میزبان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس اور لوزیانا کے علاقوں سے 6 لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جب کہ لوزیانا اور ٹیکساس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔

گورنر لوزیانا کا کہنا ہے کہ طوفان لورا کے باعث ریاست کے متاثرہ حصے پانی میں ڈوب سکتے ہیں لہذا غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلا جائے۔

یاد رہے کہ طوفان لورا کے باعث ہیٹی میں 21 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments