اتوار 19 مئی 2024

دنیا کی تاریخ کا پہلا شخص جس نے 200 ارب ڈالر سے زائد رقم کما لی

دنیا کی تاریخ کا پہلا شخص جس نے 200 ارب ڈالر سے زائد رقم کما لی
شخص جس نے 200 ارب ڈالر سے زائد رقم کما لی

نیویارک(دھرتی نیوز) کورونا وائرس کی وباءنے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس وباءکی وجہ سے امیر تر ہوگئے۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس، جو پہلے ہی دنیا کے امیر ترین آدمی تھے

کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے ایک تاریخی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق جیف بیزوس کی دولت 204.6ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس سے وہ انسانی تاریخ میں 200ارب ڈالر کی دولت کمانے والے پہلے انسان بن گئے ہیں ۔ 

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباءکے دوران ایمازون پر خریداری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا جس سے ایمازون کے حصص کی قیمت بھی تیزی سے بڑھنے لگی اور رواں سال میں اب تک اس کے حصص کی قیمت میں 80فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ فوربز کے مطابق اس اضافے کے سبب گزشتہ بدھ کے روز جیف بیزوس کی دولت 200ارب ڈالر کا عدد عبور کرتے ہوئے 204.6ارب ڈالر تک پہنچ گئی اور یوں وہ دنیا کے پہلے انسان بن گئے جن کی دولت نے 200ارب ڈالر کا عدد عبور کیا۔ اس وقت دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس ہیں جن کی دولت جیف بیزوس سے 90ارب ڈالر کم ہے۔

Facebook Comments