اتوار 19 مئی 2024

دورہ انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھا، موقع ملے تو مزید کام کرنا چاہوں گا،یونس خان

دورہ انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھا، موقع ملے تو مزید کام کرنا چاہوں گا،یونس خان
سابق کرکٹ ٹیم کپتان یونس خان

مانچسٹر (دھرتی نیوز) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر کئے جانے والے یونس خان نے مستقل طور پر یہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز تو نہیں جیت پائے لیکن کچھ مثبت چیزیں ضرور سامنے آئیں، شان مسعود نے اچھی اور بڑی اننگز کھیلی، اظہر علی نے آخری میچ میں چیلنج لیا، بابراعظم نے ثابت قدمی دکھائی، سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ رضوان نے مشکل وقت میں چیلنج قبول کیا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلے۔

دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست کیوں ہوئی

ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ یہ میرا کوچنگ کا پہلا تجربہ تھا اور میں اپنے مزاج میں ٹھہراﺅ لایا ہوں،میں نے دورہ انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اگر موقع ملا تو مزید کام کرنا چاہوں گا۔ 
محمد حفیظ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فارم اور فٹنس برقرار رکھیں تو اگلے 10 سال بھی ہم ان کو باہر کیوں کرنا چاہیں گے، یہ معاملہ شعیب ملک کا بھی ہے، کیا گارنٹی ہے کہ نوجوان کرکٹر آئے تو پرفارم بھی کرے گا، ٹی 20 سیریز کا فاتحانہ اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments