اتوار 19 مئی 2024

جو میرے خاندان کے ساتھ ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے،میرے چچا کو ذبح کیا گیا،سریش رائنا

جو میرے خاندان کے ساتھ ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے،میرے چچا کو ذبح کیا گیا،سریش رائنا
کرکٹر سریش رائنا

چندی گڑھ (دھرتی نیوز)بھارت کے حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے کرکٹر سریش رائنا کا کہنا ہے کہ پٹھانکوٹ میں ان کے خاندان کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ سریش رائنا کے ماموں اشوک کمار کو پٹھانکوٹ میں قتل کیا گیا، واقعہ 19 اور 20 اگست کی درمیانی شب ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا ، وہ سرکاری ملازم تھے۔مقتول کے بڑے بھائی شیام لال نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سریش رائنا جلد ہی گاں کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب پولیس نے بتایا ہے کہ کالے کچھے والے گینگ کے ارکان نے ترپال گاں میں اشوک کمار کے گھر پر دھاوا بولا۔ وہ اس وقت چھت پر سورہے تھے، ان کے سر میں چوٹیں آئیں اور وہ اسی رات جان کی بازی ہارگئے۔

دورہ انگلینڈ سے بہت کچھ سیکھا، موقع ملے تو مزید کام کرنا چاہوں گا،یونس خان

اس جرم کی تفصیلات بتاتے ہوئے سریش رائنا نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب میں میرے کنبے کے ساتھ جو ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے، میرے چچا کو ذبح کردیا گیا ، میری بوا اور میرے دونوں کزنوں کو شدید چوٹیں آئیں۔بدقسمتی سے میرا ایک کزن بھی کئی دن زندگی کی لڑائی کے بعد گذشتہ رات چل بسا ،میری بوا کی حالت اب بھی بہت نازک ہے اور وینی لیٹر پر ہے .


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج تک نہیں جانتے کہ اس رات واقعی میں کیا ہوا تھا اور کس نے ایسا کیا تھا۔ میں پنجاب پولیس سے درخواست کرتا ہوں اور اس معاملے کو دیکھیں۔ ہم کم از کم یہ جاننے کے مستحق ہیں کہ ان کے ساتھ یہ گھنانی حرکت کس نے کی ہے۔ان جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیئے۔

Facebook Comments