اتوار 19 مئی 2024

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لنکا پریمیر لیگ میں شامل

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز لنکا پریمیر لیگ میں شامل
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سال نومبر میں شیڈول لنکا پریمیر لیگ میں شامل ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ہی گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے جبکہ معین خان ہیڈ کوچ اور اعظم خان منیجر کی ذمہ داری نبھائیں گے، آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھی اس ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ 

جو میرے خاندان کے ساتھ ہوا وہ انتہائی خوفناک ہے،میرے چچا کو ذبح کیا گیا،سریش رائنا

ذرائع کے مطابق بعض دیگر اہم کھلاڑیوں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر سٹارز کے ساتھ مقامی باصلاحیت کرکٹرز کو بھی مواقع میسر آئی گے جبکہ اس کے روح رواں پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر ہیں۔

دریں اثناءایل پی ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے حوالے سے بدھ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد ہو گا، آرگنائزنگ کمیٹی آئی پی جی پاکستان کے صدر ایئر وائس مارشل(ر) سید رضی نواب، ایم ڈی جاوید غلام رسول اور ندیم عمر تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Facebook Comments