اتوار 19 مئی 2024

سٹمپ مس کرنے پر سرفراز احمد پر تنقید ، آخر کار وکٹ کیپر کھلاڑی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

سٹمپ مس کرنے پر سرفراز احمد پر تنقید ، آخر کار وکٹ کیپر کھلاڑی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا
وکٹ کیپر کھلاڑی کا صبر کا پیمانہ لبریز

کراچی (دھرتی نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر بالآخر بول پڑے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا اسٹمپڈ مس کیا گیا جس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔سرفراز احمد کی جانب سے اسٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔

کورونا وائرس کے مرد و عورت پر الگ الگ اثرات، جانئے کیوں؟

ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید پر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ بھی پھوٹ پڑا اور انہوں نے خاموشی توڑ دی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک بیان جاری کیا۔

سرفراز احمد نے لکھا کہ
اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں
جانی جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں

Facebook Comments