اتوار 19 مئی 2024

اگر پاکستان محفوظ ملک ہے تو انگلینڈ کو ضرور جانا چاہئے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سب سے اہم شخصیت میدان میں آ گئی

اگر پاکستان محفوظ ملک ہے تو انگلینڈ کو ضرور جانا چاہئے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سب سے اہم شخصیت میدان میں آ گئی
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سب سے اہم شخصیت

لندن (دھرتی نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نئے چیئرمین این واٹمور نے کہا ہے کہ اگرپاکستان محفوظ ملک ہے تو ہماری ٹیم کو ضرور جانا چاہیے، وہاں پر کرکٹ کی واپسی خود ہمارے اور کھیل کیلئے بہترہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این واٹمور نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں واضح طور پر انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کر دی ہے۔ انگلینڈ نے 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اس دوران اپنی دونوں اوے سیریز نیوٹرل وینیو متحدہ عرب امارات پر کھیلی ہیں۔

سٹمپ مس کرنے پر سرفراز احمد پر تنقید ، آخر کار وکٹ کیپر کھلاڑی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ، ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا اگلا دورہ 2022ءمیں شیڈول ہے جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ انگلش ٹیم بھی پاکستان کا ٹور کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی بھی واضح کرچکے کہ پاکستان 2022ءمیں انگلینڈ سے سیریز نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گا، حالیہ کچھ عرصے میں انگلش کرکٹرز پاکستان میں پی ایس ایل بھی کھیل چکے ہیں۔

Facebook Comments