اتوار 19 مئی 2024

اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو، چھرا تو نہیں,سرفراز احمد نے سیریز ختم ہوتے ہی ناقدین کو زوردار جواب دیدیا

اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو، چھرا تو نہیں,سرفراز احمد نے سیریز ختم ہوتے ہی ناقدین کو زوردار جواب دیدیا

مانچسٹر (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز ختم ہوتے ہی ناقدین کو زوردار جواب دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں۔۔۔ جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں۔“ 


واضح رہے کہ تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد کو انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیسٹ اور ٹی 20 سکواڈ میں شامل تو کیا گیا مگر انہیں صرف ایک میچ یعنی تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا جس میں وہ بیٹنگ تو نہ کر سکے البتہ وکٹ کیپنگ میں اپنے جوہر ضرور دکھائے۔

Facebook Comments