اتوار 19 مئی 2024

مجھے بہت دکھ ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہم۔۔۔ ٹی 20 سیریز برابر کرنے پر بھی کپتان بابراعظم افسردہ مگر کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

مجھے بہت دکھ ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہم۔۔۔ ٹی 20 سیریز برابر کرنے پر بھی کپتان بابراعظم افسردہ مگر کیوں؟ وجہ بھی بتا دی

مانچسٹر (دھرتی نیوز) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق حیدر علی، سرفراز احمد اور وہاب ریاض کو جگہ دی ، حیدر علی بہت باصلاحیت ہے، انہوں نے آؤٹ سٹینڈنگ بیٹنگ کی جبکہ وہاب ریاض کا اوور میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے دونوں میچوں میں سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا، شعیب ملک کو بیٹنگ کیلئے نہ بھیجنے کا مطلب ان پر عدم اعتماد نہیں جبکہ کپتانی کا کوئی دباؤنہیں ، فیصلے خود کرتا ہوں، دورہ انگلینڈ میں کی گئی غلطیوں سے سیکھیں گے البتہ انگلینڈ کے خلاف جیتا ہوا پہلا ٹیسٹ ہارنے کا بہت دکھ ہے۔

سرفراز احمد کی جانب سے عماد وسیم کی باﺅلنگ پر معین علی کا سٹمپ مس کئے جانے سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان کی پرفارمنس کی وجہ سے سرفراز کو شامل کرنا مشکل فیصلہ تھا، چانس مس ہو جاتے ہیں لیکن سرفراز کا ماضی شاندار ہے۔

Facebook Comments