اتوار 19 مئی 2024

لیونل میسی نے بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

لیونل میسی نے بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

بیونس آئرس(دھرتی نیوز)ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتا اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جاؤں گا۔

رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے میسی کا کہنا تھا کہ میں کلب میں ہی رہوں گا کیونکہ کسی بھی ٹیم کو میری شرائط پوری کرنا ‘ناممکن’ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بارسلونا کے خلاف کسی میچ میں کھیلنا نہیں چاہتا۔لیونل میسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ میں کلب کے ساتھ ہی رہوں گا کیونکہ کلب صدر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میں 700 ملین یورو کی ادائیگی کی صورت میں ہی میں کلب چھوڑ سکتا ہوں جو کہ ناممکن ہے۔خیال رہے لیونل میسی 20 سال سے بارسلونا کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر بارسلونا چھوڑناچاہتے ہیں۔

Facebook Comments