اتوار 19 مئی 2024

کرکٹ کے میدان میں ایسا جشن آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہو گا ! ویڈیو وائرل

کرکٹ کے میدان میں ایسا جشن آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہو گا ! ویڈیو وائرل
کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دوران ایک بولر نے وکٹ کی خوشی کا اظہار اس انداز میں کیا جو شاید ہی آپ نے کرکٹ میں دیکھا ہو

 کرکٹ کے میدان میں آپ نے بلے بازوں کی جانب سے منفرد شاٹس، فیلڈرز کی جانب سے شانداز کیچز اور بولرز کی جانب سے بلے بازوں کو گھماتی پھراتی گیند بازی کرتے دیکھا ہو گا لیکن آج ہم آپ کو ایک منفرد بولر کے بارے میں بتائیں گے۔

ہوا کچھ ایسے کہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دوران ایک بولر نے وکٹ کی خوشی کا اظہار اس انداز میں کیا جو شاید ہی آپ نے کرکٹ میں دیکھا ہو۔ انہوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا۔ ہوا میں تین بار قلابازی کھائی اور وکٹ کی خوشی منائی
 

اس منظر کو دیکھ کر میدان میں ساتھی کھلاڑی بھی حیران رہ گئے اور حیرت زدہ ہو کر کھلاڑی کی خوشی کو دیکھتے رہے۔


کھلاڑیوں نے سنکلیئر کو منفرد انداز میں خوشی منانے پر خوب داد دی، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی جمناسٹک کا مظاہرہ کرنے پر شائقین بھی لطف اندوز رہے ہیں۔ اور ویڈیو کو پسند کیا جا رہا ہے

Facebook Comments