اتوار 19 مئی 2024

وسیم اکرم کا عبدالقادر کی بولنگ کے بارے میں بیان

وسیم اکرم کا عبدالقادر کی بولنگ کے بارے میں بیان
وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عبدالقادر جادوگر اسپنر تھے

لاہور(دھرتی نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب میں نے کرئیر کا آغاز کیا تو قادر سینئر ساتھی تھے

کرئیر میں بڑے سپنرز کا مقابلہ کیا، باصلاحیت سپنرز کے ساتھ کھیلا لیکن ان جیسا سپنر آج تک نہیں دیکھا، جب وہ لیگ سپن اور گگلی کراتے تھے تو ان کی گیند سے آواز آتی تھی۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عبدالقادر جادوگر اسپنر تھے، ان کی شخصیت کا اپنا سحر تھا، وہ ایک پبلک فگر تھے، انہیں ہمیشہ مس کیا جائے گا۔سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جب بھی لیگ سپن اور گگلی کا نام لیا جائے گا تو قادر بھائی کو یاد رکھا جائے گا، وہ لیجنڈری کرکٹر ہی نہیں ایک عظیم انسان بھی تھے، وہ غریبوں کی مدد کرتے تھے، چھوٹوں سے محبت اور شفقت کرتے تھے، اللہ ان کے درجات بلند کرے۔

Facebook Comments