اتوار 19 مئی 2024

معروف برطانوی کرکٹرنے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

معروف برطانوی کرکٹرنے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
معروف برطانوی کرکٹر نے ایک بڑا اعلان کردیا

لندن(دھرتی نیوز) سابق انگلش بیٹسمین این بیل نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

این بیل نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سیزن کے اختتام کے بعد کرکٹ چھوڑ کر کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔انگلش کرکٹر این بیل ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے پانچ بار ایشیز سیریز جیتی۔

واضح رہے کہ این بیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 118 ٹیسٹ میچ انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 7727 رنز 22 سنچریوں اور 46 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے۔این بیل کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 235 ہے، انہوں نے 161 ون ڈے میچز کھیلے اور 4 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی مدد سے 5416 رنز بنائے۔انگلش کرکٹر نے 8 ٹی 20 میچز بھی کھیلے اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 188 رنز بنائے۔

View this post on Instagram

Been a pleasure being a part of @warwickshireccc & @englandcricket teams with you @ian_bell Gun career! Enjoy retirement

Facebook Comments