ھفتہ 18 مئی 2024

اپنا خیال رکھیں، سلمان خان کا پیغام

اپنا خیال رکھیں، سلمان خان کا پیغام
سلمان خان نے اپنے مداحوں کے لئے نیا پیغام جاری کر دیا

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے مداحوں کے لئے ایک بار پھر کورونا وائرس سے متعلق پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنا خیال رکھیں۔

انسٹاگرام پر سلمان خان نے اپنی سائیکل چلاتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ماسک بھی پہن رکھا ہے۔ اپنی پوسٹ کے ساتھ پیغام میں سلمان خان نے لکھا کہ’’ اپناخیال رکھیں‘‘۔

سائیکلنگ کرتے ہوئے سلمان خان کے لباس اور جوتوں کے انتخاب کو بھی ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

سلمان خان کی تصویر اور پیغام کو کچھ ہی گھنٹوں میں 13 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا اور سیکڑوں کمنٹس بھی دیئے۔

اس سے قبل بھی کئی بار سلمان خان سائیکلنگ کرتے دکھائی دیئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کے پیغامات بھی وہ اکثر شیئر کرتے ہیں۔

Facebook Comments