ھفتہ 18 مئی 2024

سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر لیکن آج کل وہ کیا کر رہے ہیں اور کیسے دکھتے ہیں ؟ اہلیہ نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا

سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر لیکن آج کل وہ کیا کر رہے ہیں اور کیسے دکھتے ہیں ؟ اہلیہ نے تصویر کے ساتھ پیغام جاری کر دیا
سنجے دت کی اہلیہ نے انسٹا گرام پر اپنے اکاﺅنٹ سے بالی ووڈ ہیرو کی ایک دلکش تصویر بنا کر شیئر کی

ممبئی(دھرتی نیوز )بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ” سنجے دت “ کو جب سے پھیپھڑوں کے کینسر کی خبر منظر عام پر آئی ہے ہر مداح ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے جبکہ اداکار کا علاج بھی بھارت میں ہی جاری ہے انہوں نے بیرون ملک جانے کی بجائے فی الحال ملک میں ہی رہ کر صحت کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سنجے دت اپنی بیماری کی خبر 11 اگست کو سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی تاہم اب بتایا جارہاہے کہ بیماری کے باوجود بھی وہ اپنے کیے گئے معاہدوں کے مطابق کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔سنجے دت نے فلم ” شمشیرا“ کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے

بھارت کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان کا نام استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔

جبکہ ان کی اہلیہ ” مانیتا دت “ نے اپنے شوہر کی حالیہ حالت اور فیملی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے ۔

سنجے دت کی اہلیہ نے انسٹا گرام پر اپنے اکاﺅنٹ سے بالی ووڈ ہیرو کی ایک دلکش تصویر بنا کر شیئر کی جس میں وہ کالے رنگ کا چشمہ لگائے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں ، بظاہر یہی معلوم ہورہاہے کہ یہ تصویر ان کی گھر پر بنائی گئی ہے ۔

اداکار کی اہلیہ نے پوسٹ کے ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے گلوکار کشور کمار کا مشہور زمانہ گانے ” رک جانا نہیں تو کہیں ہار کے ۔۔۔ کانٹوں پر چل کے ملیں گے سائے بہار کے ۔۔“ کے بول شیئر کیے اور کہا کہ ہمیں اپنی زندگی کے برے دنوں کا سامنا کرکے بہتر دنوں کو کمانا پڑتا ہے

ترک اداکار انجین التان دوزیتان نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

کبھی ہار نہیں ماننا چاہیے ۔سنجے دت کی اہلیہ نے اپنے پیغام کے ساتھ متعدد ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا ۔

Facebook Comments