ھفتہ 04 مئی 2024

معروف ترک اداکارہ ایسرا بلگچ کی اردو سیکھنے اور ترک زبان سکھانے کی ویڈیو وائرل

معروف ترک اداکارہ ایسرا بلگچ کی اردو سیکھنے اور ترک زبان سکھانے کی ویڈیو وائرل

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ ایسرا بلگچ جو کہ اب معروف پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بھی ہیں

ان کی اسی پراجیکٹ کے دوران اردو کے روز مرہ کے استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھانے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

یہ ویڈیو معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی موبی لنک جاز کی جانب سے جاری کی گئی جس میں اداکارہ کہتی ہیں کہ آج وہ روزمرہ استعمال کیے جانے والے اردو کے فقروں کو سیکھ کر پاکستانیوں کو اس کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ بھی سکھائیں گی۔

ویڈیو میں جو وہ پہلا جملہ بولتی ہیں وہ ہے جینوئن بات (“اصل بات”)، اداکارہ کے پاس موجود ٹرانسلیٹر انہیں بتاتا ہے کہ اس کا مطلب ہے صحیح وقت پر صحیح بات کرنا، اس کے بعد ایسرا بلگچ جو الفاظ بولتی ہیں وہ ہے “بہت اعلیٰ” ان الفاظ کو بھی وہ اپنی زبان میں بول کر بتاتی ہیں۔

اس کے بعد اگلا جملہ ہوتا ہے “کیا سین ہے؟” پھر اس کے بعد “سین آن ہے” اس کے علاوہ وہ جو الفاظ بولتی ہیں وہ ہیں “جو بات ہے”۔

اس کے بعد آتا ہے پاکستانیوں کی پہچان اور فن یعنی “جگاڑ” اداکارہ معروف ڈائیلاگ کو بھی اپنی گفتگو کا حصہ بنانے کی غرض سے بولتی ہیں “آیا تے چھا گیا” اس کے بعد وہ “چیتا” کا لفظ بولتی اور پھر اس کا ترک ورژن سکھاتی ہیں۔

آخر پر وہ جاز کمپنی کا سلوگن خود سے بولنے پر خوشی کا اظہار کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

Facebook Comments