ھفتہ 04 مئی 2024

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات کے دوران ریا چکروتی نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں منشیات کے استعمال کی تحقیقات کے دوران ریا چکروتی نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
سارہ علی خان پر انتہائی شرمناک الزام لگ گیا

ممبئی (دھرتی نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی حراست میں موجود اداکارہ ریا چکروتی نے حکام کے روبرو اعتراف کیا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ منشیات استعمال کرتی تھیں۔

ریا چکروتی نے بتایا کہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی ان کے اور سشانت کے ساتھ مل کر ڈرگز استعمال کرتی رہی ہیں۔

ریا چکروتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔ خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سشانت کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئی تھیں۔

ریا چکروتی نے تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے 80 فیصد ستارے منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔ ان سے تحقیقات میں 20 اداکاروں اور اداکاراؤں کے نام سامنے آئے ہیں جنہیں این بی سی سمن جاری کرسکتی ہے۔

Facebook Comments