ھفتہ 04 مئی 2024

پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں مجھے جسمانی طور پر بیمار کررہی ہیں، نادیہ جمیل

پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں مجھے جسمانی طور پر بیمار کررہی ہیں، نادیہ جمیل

معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں عورت کو متاثرہ فرد اور مرد کو ہیرو دکھایا جاتا ہے۔

انسٹاگرام میں اپنی ایک پوسٹ کے دوران انہوں نے لکھا کہ پاکستانی ڈراموں میں عورت کے کردار پر تشدد، ہراسگی اور بے عزتی کے واقعات کی تعداد اتنی زیادہ کیوں ہے، اور یہ سب ان مردوں کی طرف سے ہوتا ہے جن کے ساتھ رہنے کیلئے یہ عورتیں ڈراموں میں مری جارہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کہانیوں سے کس قسم کا پیغام جاتا ہے، کیوں دکھایا جاتا ہے کہ عورت اپنی شادی کی پوری رات کمرےکے باہر کھڑی رہے اور مرد اسے روتا ہوا دیکھیں، اور اگلے ہی سین میں پیار محبت دکھایا جارہا ہوتا ہے، کیوں کیوں کیوں؟

نادیہ جمیل نے کہا کہ آپ کو کیوں تھپڑ مارے جاتے ہیں اور گالی دی جاتی ہے اور پھر وہی عورت آنکھوں کا مسکارا پھیلائے اس مرد کیلئے روتے ہوئے دکھائی دیتی ہے

جیسے وہ اس کی محبت میں مررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تمام کہانیاں مجھے جسمانی طور پر بیمار کرتی ہیں، بہت سے ٹی وی ڈراموں میں عورت کو متاثرہ اور مرد کو ہیرو دکھایا جاتا ہے،

ہم مجبور نہیں ہیں الحمد اللہ ہمیں اللہ نے اپنی عزت کروانے کی صلاحیت سے نوازا ہے کیا ہم ایسی عزت نفس ٹی وی ڈراموں میں دیکھ سکتے ہیں؟۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ کچھ عرصہ قبل چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہوگئی تھی جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے لندن چلی گئی تھی، جہاں ان کی سرجریز کی گئی ہیں۔

Facebook Comments