ھفتہ 04 مئی 2024

اسراء بلجیک ’رامو‘ میں کیسا کردار ادا کر رہی ہیں؟

اسراء بلجیک ’رامو‘ میں کیسا کردار ادا کر رہی ہیں؟

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا خوبصورت کردار نبھا کر دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نے اپنے نئے ڈراما ’رامو‘ کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

حال ہی میں اسراء بلجیک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے’رامو‘ کے پوسٹر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ’بولڈ اور ماڈرن خاتون‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ اسراء نے ارطغرل غازی میں ایک معصوم اور صاف دل حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا تھا جسے تُرکی سمیت دُنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

رامو‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسراء بلجیک نے اپنے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہونے کی تاریخ اور دن سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’18 ستمبر، جمعے کی شام۔‘

ارطغرل غازی میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار نورالدین سونمیر نے اسراء بلجیک کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اسراء کی کامیابی کے لیے دُعا بھی کی۔

نورالدین سونمیر کے دُعائیہ کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے اسراء بلجیک نے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسراء بلجیک نے ’رامو‘ کا پوسٹر صرف 13 گھنٹے پہلے ہی شیئر کیا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں اُن کی پوسٹ پر ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ’رامو‘ جرائم پر مبنی کرتا ایک ترکش ڈراما ہے جس کی نشریات کا آغاز تُرکی میں ہوگیا ہے۔

Facebook Comments