ھفتہ 18 مئی 2024

کورلس عثمان کے دوسرے سیزن کا ٹریلر آ گیا، مداح بے چین

کورلس عثمان کے دوسرے سیزن کا ٹریلر آ گیا، مداح بے چین
کورلس عثمان کے دوسرے سیزن کا ٹریلر

مشہور ترک ڈرامہ سیریل کورلس عثمان کے سیزن 2 کا پہلا ٹریلر جاری ہوتے ہی پاکستانی مداحوں کی بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس ڈرامہ سیریل کے سیزن 2 میں عثمان کے علاوہ جن کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ پہلی بار اس سیریل کا حصہ بن رہے ہیں۔


ٹریلر میں ترک ثقافت کے 3 اہم جزو گھوڑے، عقاب اور بھیڑیئے کو بھی ٹریلر میں نمایاں جگہ دی گئی ہے۔ عثمان کے کردار میں اداکار براق اوزچیویت ایک بار اس کردار کو نبھانے کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔

براق اوزچیویت کے علاوہ ٹریلر میں ترکی کے لیجنڈ اداکار جنید آرکین کو دکھایا گیا جن کے ہاتھ میں عقاب ہے، جنید آرکین اس ڈرامے میں آکسکلز کے سربراہ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ٹریلر میں ادا کیے گئے ڈائیلاگ کے مطابق کسی راز کی حقیقت معلوم ہو چکی ہے، عشق کی آگ بھڑکے اٹھی ہے، اب سب کو آنے دو، یہ وہ وقت ہے جو راستہ کھولے گا، اب یہ اس راہ پر چلنے اور ریاست بننے کا وقت ہے۔

View this post on Instagram

2. Sezon geliyor … @kurulusdizisi @bozdagfilm

A post shared by Burak Özçivit (@burakozcivit) on

تامیر یاگت کا کردار کافی زیر بحث ہے کہ وہ کیا کردار نبھانے والے ہیں، درحقیقت سوشل میڈیا پر تو افواہیں زیر گردش ہیں کہ وہ درحقیقت ارطغرل غازی کے بڑھاپے کے روپ میں ڈرامے کا حصہ بن رہے ہیں، جس سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Facebook Comments