منگل 30 اپریل 2024

پاکستانی نژاد جرمن شہری شارق جاوید کا ایک اور اعزاز

پاکستانی نژاد جرمن شہری شارق جاوید کا ایک اور اعزاز

میونخ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں مقیم پاکستانی نژاد جرمن شہری شارق جاوید جو کہ سوشل میڈیا پر پاکستانی کمیونٹی میں خاصے مقبول ہیں اور اردو ریڈیو کے نام سے آن لائن ریڈیو اور ویب چینل چلاتے ہیں، نے دھرتی کے قابلِ فخر سپوت ہونے کے ناطے ایک اور اعزاز حاصل کیا ہے۔ گذشتہ روز انہیں گرین پارٹی کی میونسپلٹی کی نئی مینجمنٹ میں بطور بورڈ رکن منتخب کیا گیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ اس میونسپلٹی میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد بستے ہیں۔ اور شارق جاوید کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ نئی مینجمنٹ میں بطور بورڈ ممبر منتخب ہونے والے پہلے اور واحد غیر جرمن شہری ہیں۔ 

شارق جاوید کو جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے سوشل حلقوں میں فلاحی کاموں اور ہر دلعزیز شخصیت ہونے کے ناطے سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ میونخ کے کھیل کے حلقوں میں بھی بطور کرکٹ کھلاڑی اور صدر سی سی بی کرکٹ کلب کے طور پر مشہور ہیں۔

 شارق جاوید نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے فیسبک پر

“Pakistanis in Deutschland”

یعنی “جرمنی میں بستے پاکستانی” کے نام سے گروپ بھی بنایا ہے۔ جو اس وقت فیسبک پر جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کا ایک بڑا گروپ گردانا جاتا ہے۔ 

شارق جاوید کو گرین پارٹی کی میونسپلٹی کا رکن منتخب ہونے پر دھرتی نیوز کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔ دھرتی کو دیارِ غیر میں بسنے والے اور ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانیوں پر فخر ہے۔

Facebook Comments