ھفتہ 27 اپریل 2024

واٹس ایپ ویب ’فنگر پرنٹ‘ سے لاگ ان ہونے کے قریب

واٹس ایپ ویب ’فنگر پرنٹ‘ سے لاگ ان ہونے کے قریب
فوٹو :فائل
پیغامات اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ کے ڈیکس ٹاپ ورژن میں اب جلد ’فنگر پرنٹ‘ کے ذریعے لاگ ان کرنے کا فیچر شامل ہونے والا ہے۔
واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین یہ بات تو اچھی طرح جانتے ہوں گے کہ انہیں لاگ ان کرتے وقت اپنے موبائل فون سے کیو آر کوڈ اسکین کرنا پڑتا ہے جس کے بعد ہی وہ واٹس ایپ ویب استعمال کرتے ہیں۔
لیکن واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ اب ڈیکس ٹاپ لاگ ان کے لیے ’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم‘ کی آزمائش کر رہا ہے۔
فوٹو: بشکریہ WABetaInfo
کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ ویب کے لیے یہ ’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم‘ کیو آر کوڈ اسکین کرنے والے سسٹم کے مقابلے میں کافی آسان ثابت ہو گا۔
اس سسٹم کے تحت واٹس ایپ ویب استعمال کرنے کے لیے آپ کو موبائل فون میں اپنا فنگر پرنٹ لگانا ہو گا جس کے بعد یہ فوراً اسکین ہو کر آپ کی ڈیکس ٹاپ اسکرین پر لاگ ان ہو جائے گا۔
واٹس ایپ ویب کے اس نئے ’فنگر پرنٹ لاگ ان سسٹم‘ کو کب ایپ میں شامل کیا جائے گا اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Facebook Comments