جمعہ 26 اپریل 2024

فیس بک اور ایف آئی اے انتظامیہ کا ’اتحاد‘ ہو گیا، سوشل میڈیا پر ’ظلم‘ کا شکار پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آ گئی

فیس بک اور ایف آئی اے انتظامیہ کا ’اتحاد‘ ہو گیا، سوشل میڈیا پر ’ظلم‘ کا شکار پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آ گئی
فوٹو :فائل

اسلام آباد (دھرتی نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ اور فیس بک کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ایف آئی اے ہر صوبے میں اپنے فوکل پرسنز نامزد کرے گی جو سائبر کرائمز میں فیس بک سے اعداد شمار لینے کیلئے رابطہ کریں گے۔ 

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق ایف آئی ے سائبر کرائم ونگ کے افسران کی فیس بک انتظامیہ سے ویبنار میٹنگ ہوئی جس دوران سائبر ڈیٹا شیئرن پر اتفاق کرنے کیساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے اقدامات اور پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین میں سائبر کرائم سے متعلق بیداری پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

 اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کیساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سی سی ڈبلیو افسران سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایف آئی اے ہر صوبے میں سائبر کرائم ونگ کے فوکل پرسنز نامزد کرے گی جو سائبر کرائمز کی تحقیقات میں اعداد و شمار لینے کیلئے فیس بک سے رابطہ کریں گے اور خاص طور پر بچوں اور خواتین سے متعلق سائبر کرائمز میں کے اعداد و شمار کیلئے رابطہ کریں گے۔ 

Facebook Comments