ھفتہ 18 مئی 2024

ایک پرانے ٹی وی سیٹ کی خرابی نے ڈیڑھ سال تک پورے گاﺅں کا انٹرنیٹ خراب کیے رکھا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

ایک پرانے ٹی وی سیٹ کی خرابی نے ڈیڑھ سال تک پورے گاﺅں کا انٹرنیٹ خراب کیے رکھا، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز) برطانیہ کے قصبے ابرہوسن میں روزانہ صبح 7بجے براڈ بینڈ انٹرنیٹ اچانک بند ہو جاتا تھا۔

قصبے والوں نے بارہا کمپنی کو شکایت کی اور کمپنی کے لوگ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتے لیکن ان کی سمجھ میں کچھ نہ آتا کیونکہ انٹرنیٹ ٹھیک آ رہا ہوتا تھا لیکن قصبے میں آ کر نجانے اسے کیا موت پڑ جاتی تھی۔

18 ماہ تک قصبے کے لوگ اسی مصیبت میں مبتلا رہے اور کمپنی کے لوگ مسئلے کو حل کرنے کے جتن کرتے رہے۔ بالآخر اس ماہر انجینئرز بلا لیے گئے جنہوں نے کئی دن کی تگ و دو کے بعد اس مسئلے کی وجہ پکڑ لی اور وہ وجہ ایسی تھی کہ انجینئرز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

 میل آن لائن کے مطابق اس قصبے میں 67سالہ الیون اور اس کی 63سالہ بیوی الینی ریس بھی رہتے تھے۔ ان کے گھر میں کئی دہائیاں پرانا ایک ٹیلی ویژن سیٹ تھا اور درحقیقت یہی ٹی وی سیٹ قصبے میں انٹرنیٹ کی بندش کا سبب بنتا تھا۔

انجینئرز نے آلات کی مدد سے معلوم کیا کہ ایک ’برقی شور‘ (Electrical Noise)ہے جو براڈ بینڈ کے سگنلز میں رکاوٹ بنتا ہے۔

یہ برقی شور روزانہ صبح 7بجے شروع ہوتا اور چند گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔

 انجینئرز نے آلات ہی کی مدد سے اس برقی شور کا سراغ لگایا تو یہ الیون اور الینی کے گھر سے آ رہا تھا۔

جب انجینئرز نے چیک کیا تو یہ شور ان کے ٹی وی سیٹ سے آتا تھا۔

ان کا ٹی وی سیٹ ایسے سگنلز چھوڑتا تھا کہ جو براڈ بینڈ کے سگنلز کو روک دیتے تھے۔

الیون اور الینی نے بتایا کہ”ہم روزانہ صبح 7بجے ’گڈ مارننگ بریٹین‘ شو دیکھنے کے لیے ٹی وی چلاتے ہیں۔

ہمیں احساس نہیں تھا کہ ہماری وجہ سے قصبے کے لوگ روزانہ صبح انٹرنیٹ سے محروم ہو جاتے ہیں۔“

Facebook Comments