ھفتہ 18 مئی 2024

باپ کی دوسری شادی پر اعتراض، باپ نے غصے میں آکر بیٹے کو جسم پر جگہ جگہ کاٹ لیا

باپ کی دوسری شادی پر اعتراض، باپ نے غصے میں آکر بیٹے کو جسم پر جگہ جگہ کاٹ لیا
فوٹو :فائل

نئی دہلی(دھرتی نیوز) بھارت میں ایک باپ نے اپنی دوسری شادی کی مخالفت کرنے پر اپنے بیٹے کو دانتوں سے کاٹ ڈالا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا ہے جہاں یحییٰ شیخ نامی نوجوان نے اپنے باپ نعیم الدین شیخ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

یحییٰ شیخ نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ اس کے والد نے خاندان کے ساتھ 3سال سے قطع تعلقی کر رکھی تھی۔

یحییٰ شیخ اپنی والدہ زبیدہ بانو کے ساتھ فرسٹ فلور پر رہتا ہے جبکہ اس کا باپ گراﺅنڈ فلور پر رہتا ہے۔ 

 گزشتہ دنوں نعیم الدین شیخ نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کی جس پر یحییٰ شیخ نے اعتراض کر دیا کیونکہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ اس کی ماں پر سوتن آئے۔

اس پر دونوں باپ بیٹے میں جھگڑا ہوا اور نعیم الدین نے اپنے بیٹے کو دانتوں سے کاٹنا شروع کر دیا۔

اس نے اس کے کندھے، چہرے اور پشت پر دانتوں سے کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کر ڈالا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Facebook Comments