اتوار 19 مئی 2024

زمبابوے کیخلاف سیریز میں کن کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا؟ مصباح الحق نے اشارہ دیدیا

زمبابوے کیخلاف سیریز میں کن کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا؟ مصباح الحق نے اشارہ دیدیا
فوٹو :فائل

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق زمبابوے کیخلاف سیریز میں سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹراور ہیڈکوچ مصباح الحق کے ساتھ بورڈ حکام بھی سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ 

پی سی بی نے صوبائی ٹیموں کے کوچز کی تقرری کا اعلان اس وقت کیا تھا جب مصباح الحق انگلینڈ میں تھے، یہ کوچز مصباح الحق کی سلیکشن کمیٹی کا بھی حصہ ہیں، وطن واپسی کے بعد مصباح الحق کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان سے تو کوچز کی سلیکشن پر بات چیت ہوئی تھی تاہم ابھی تک باسط علی، فیصل اقبال، محمدوسیم، شاہد انور، عبدالرحمان اور عبدالرزاق سے باقاعدہ میٹنگ نہیں ہوپائی اور اس ملاقات کے بعد ہی کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔ 

Facebook Comments