ھفتہ 18 مئی 2024

شیطان‘ بننے کے خواہشمند آدمی نے اپنی ناک کاٹ ڈالی، سر پر سینگ لگوا لیے

شیطان‘ بننے کے خواہشمند آدمی نے اپنی ناک کاٹ ڈالی، سر پر سینگ لگوا لیے
فوٹو فائل : رائٹرز

برازیلیا(دھرتی نیوز) زندگی میں ہر شخص کو کچھ نہ کچھ بننے کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس شخص کو دیکھیں کہ جس کے سر پر ’شیطان‘ بننے کا بھوت سوار ہے اور اس چکر میں اس نے اپنی شکل ہی مسخ کروا ڈالی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس 44سالہ آدمی کا نام مائیکل فیروڈوپریڈو‘ ہے، جو برازیل کے شہر ساﺅپاﺅلو کا رہائشی ہے۔

انٹرنیٹ پر اس شخص کو لوگوں نے ’انسانی شیطان‘ کا لقب دے رکھا ہے جس نے شیطان کی سی شکل بنانے کے لیے اپنی ناک تک کٹوا ڈالی ہے اور سرجری کے ذریعے سر پر سینگ بھی لگوا لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مائیکل خود 25سال سے ٹیٹو بنانے کا کام کر رہا ہے۔

وہ اپنی شکل کو شیطان جیسا بنانے کے لیے درجنوں بار سرجری کروا چکا ہے اور دندان ساز سے اپنے دانت بھی شیطان کی طرح نوکیلے اور خوفناک بنوا چکا ہے۔

اس کے نوکیلے دانتوں پر دھاتی پرت چڑھی ہوئی ہے۔ مائیکل کی بیوی نے باڈی موڈیفیکیشن میں سپیشلائزیشن کر رکھی ہے اور اس نے بھی یہ شیطانی روپ دھارنے میں مائیکل کی بہت مدد کی ہے۔ مائیکل کا کہنا ہے کہ ”میں ہمیشہ سے اپنی شکل شیطان جیسی بنانا چاہتا تھا۔

میرے خاندان اور دوستوں نے اس سلسلے میں ہمیشہ میری مدد کی۔ میری بیوی اور بیٹا میری اس شکل کو بہت پسند کرتے ہیں۔“ 

Facebook Comments