ھفتہ 18 مئی 2024

دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

دنیا کے سب سے چھوٹے ریوبک کیوب کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
فوٹو فائل : رائٹرز
ٹوکیو:(دھرتی نیوز) جاپانی کمپنی نے صرف دو گرام وزنی دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بنایا ہے جس کے ساتھ کھیلا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میگا ہاؤس کارپوریشن نامی جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا قابل استعمال ریوبک کیوب بنایا ہے جس کی قیمت 1880 ڈالر یعنیٰ پاکستانی تین لاکھ روپے سے زائد ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے ریوبک کیوب کے آرڈر وصول ہو رہے ہیں اور صارفین سال کے آخر تک اسے حاصل کر سکیں گے۔
جاپان کی میگا ہاؤس کمپنی اب تک ڈیڑھ کروڑ کے قریب ریوبک کیوب فروخت کرچکی ہے تاہم سب سے چھوٹا ریوبک کیوب اس ایجاد کے 40 سال پورے ہونے پر سامنے آیا ہے جس کی تمام اطراف المونیئم دھات سے بنی ہے۔
خیال رہے کہ 1974 میں ہنگری کے ایرنو ریوبک نے اپنے نام سے ریوبک کیوب بنائی تھی اور 1980 میں پوری دنیا میں مقبول ہونا شروع ہوگیا۔

Facebook Comments