اتوار 19 مئی 2024

ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان، مصباح الحق نے تمام کرکٹرز کو زبردست خوشخبری سنا دی

ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان، مصباح الحق نے تمام کرکٹرز کو زبردست خوشخبری سنا دی
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر کھلاڑی کو یقین دلاتا ہوں کہ قومی سکواڈ کیلئے اس کی دستیابی برقرار رہے گی اور آئندہ سال اس کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں اضافہ اس کی ڈومیسٹک سیزن 21-2020ءمیں کارکردگی پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان ہونے کے بعد مصباح الحق نے اے پلس کیٹیگری کا حصہ بننے والے 10 کرکٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ ان تمام کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک سیزن 20-2019ءمیں انتھک محنت کا صلہ ہے جس کی بدولت ان میں سے کسی نے ڈومیسٹک کرکٹ تو کسی نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بنائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کیلئے یہ مشکل وقت ہو گا مگر سمجھنا چاہیے کہ ہم اس کیٹیگری کیلئے صرف 10 کھلاڑی ہی منتخب کرسکتے ہیں، میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر کھلاڑی کو یقین دلاتا ہوں کہ قومی سکواڈ کیلئے اس کی دستیابی برقرار رہے گی اور آئندہ سال اس کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں اضافہ اس کی ڈومیسٹک سیزن 21-2020ءمیں کارکردگی پر منحصر ہے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ مختلف کیٹیگریز پر مشتمل یہ کنٹریکٹ ہماری اس حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس کے تحت ہم پاکستان کی کرکٹ کوسخت، مقابلے سے بھرپور اور کارکردگی پر مبنی بنانا چاہتے ہیں، یقین ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ بڑھے گا جس کا فائدہ پاکستان کی کرکٹ کو ہوگا۔

Facebook Comments