اتوار 19 مئی 2024

قدیم عمارت کی دیوار پر اپنا نام لکھنے والے سیاح کو 4 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا

قدیم عمارت کی دیوار پر اپنا نام لکھنے والے سیاح کو 4 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا
فوٹو : رائٹرز

روم (دھرتی نیوز) سیاحتی مقامات پر درختوں اور دیواروں پر نام لکھنے کی حرکت کرنے والے لوگ ہمارے یہاں بھی بہت پائے جاتے ہیں تاہم اب اٹلی میں یہ حرکت کرنے والے ایک شخص کو بھوکے شیروں کے آگے ڈال دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک قدیم ترین کلوسیم (Colosseum)ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے اور لاکھوں لوگ سالانہ اس ہزاروں سال قدیم تاریخی اکھاڑے کو دیکھنے آتے ہیں۔ 

گزشتہ دنوں آئرلینڈ کا ایک 32سالہ سیاح بھی یہ اکھاڑہ دیکھنے کے لیے گیا اور وہاں ایک پلر پر اپنے نام کے پہلے حروف کندہ کر ڈالے۔

اس نے تیز دھار آلے سے پلر کے پتھر کو کھرچ کر یہ حرف کندہ کیے جس پر اسے کلوسیم کی نجی سکیورٹی کے لوگوں نے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سیاح کے خلاف تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اگر یہ الزام ثابت ہو گیا تو اسے ایک سال قید یاکم از کم 2ہزار 400یورو (تقریباً 4لاکھ 64ہزار روپے) جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد کا نام ہی بھول گئے

 اس قانونی کارروائی کے علاوہ اٹلی کے سوشل میڈیا صارفین بھی سیاح کی اس حرکت پر شدید مشتعل ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس شخص کو بھوکے شیروں کے آگے ڈال دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ 2014ءمیں ایک روسی سیاح نے اسی کلوسیم کے ایک پلر پر اپنے نام کا پہلا حرف ’K‘ لکھ دیا تھا جس پر اسے 20ہزار یورو جرمانہ کیا گیا تھا۔ یہ اکھاڑہ 70سے 72عیسوی کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا اور قدیم یونان میں یہاں شیروں، مگرمچھوں اور دیگر خطرناک جانوروں کی لڑائیاں کرائی جاتی تھیں اور لوگ انہیں دیکھنے آتے تھے۔ 

Facebook Comments