اتوار 05 مئی 2024

وہ آدمی جو جان بوجھ کر اپنے آپ کو دنیا کے خطرناک ترین جانوروں سے کٹواتا ہے اور اس کام سے ماہانہ 4کروڑ روپے سے زائد کماتا ہے

وہ آدمی جو جان بوجھ کر اپنے آپ کو دنیا کے خطرناک ترین جانوروں سے کٹواتا ہے اور اس کام سے ماہانہ 4کروڑ روپے سے زائد کماتا ہے
فوٹو : رائٹرز

نیویارک(دھرتی نیوز) یوٹیوب پر لوگ مختلف موضوعات کی حامل ویڈیوز بنا کر پوسٹ کرتے اور ان سے پیسہ کماتے ہیں لیکن اس آدمی نے ایسی انوکھی ویڈیوز بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے کہ دیکھ کر ہی آدمی وحشت زدہ رہ جائے مگر اس کا یہ طریقہ ایسا کامیاب جا رہا ہے کہ وہ ماہانہ ان ویڈیو سے 4کروڑ روپے سے زائد رقم کما رہا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یہ 39سالہ کویوٹے پیٹرسن ہے جو خود کو زہریلی مکھیوں اور دیگر خطرناک جانوروں سے کٹواتا اور اس عمل کی ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر پوسٹ کرتا ہے۔

اس نے اس طرح کی درجنوں ویڈیوز اپنے چینل پر پوسٹ کر رکھی ہیں جنہیں اب تک مجموعی طور پر 3ارب 60کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بلٹ آنٹ (Bullet ant)سمیت دیگر کئی خطرناک چیزوںسے خود کو ڈسوا رہا ہوتا ہے۔

ایک ہاتھ میں اس نے یہ خطرناک مکھی یا کوئی اور جانور پکڑ رکھا ہوتا ہے اور دوسرے ہاتھ کی کلائی اس کے سامنے کر دیتا ہے۔

اس نے یہ یوٹیوب چینل 2014ءمیں بنایا تھاجس پر اب تک اسے 1کروڑ 77لوگ لوگ سبسکرائب کر چکے ہیں۔

اس چینل کے ذریعے آن لائن ایڈورٹائزنگ کرکے وہ ماہانہ 2لاکھ 94ہزار ڈالر تک کی رقم کما رہا ہے۔ 

Facebook Comments