اتوار 05 مئی 2024

”اب میں تنگ آ گیا ہوں“ بیوی سے لڑائی کے بعد آدمی موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

”اب میں تنگ آ گیا ہوں“ بیوی سے لڑائی کے بعد آدمی موبائل ٹاور پر چڑھ گیا
فوٹو : رائٹرز

نئی دہلی(دھرتی نیوز) بھارت میں ایک آدمی بیوی کے ساتھ لڑائی کے بعد موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور علاقہ مکینوں اور پولیس نے ہزار منتیں کرکے اسے نیچے اتارا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں پیش آیا ہے۔

تیج پال سنگھ نامی اس شخص کو ٹاور سے اتارنے کے بعد پولیس نے گرفتار کر لیا اور تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ ”بس اب میں اپنی بیوی سے تنگ آ گیا ہوں۔

وہ مجھ سے اکثر لڑائی کرتی ہے اور پھر میرے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دیتی ہے۔ پولیس والے بھی میری کوئی بات نہیں سنتے۔

میں اب اس رشتے کو ہی ختم کرنا چاہتا ہوں۔“رپورٹ کے مطابق تیج پال سنگھ اور اس کی بیوی دونوں کی یہ دوسری شادی ہے اور پولیس کے مطابق ان دونوں میں اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہے۔

گزشتہ روز بھی وہ کسی بات پر جھگڑ پڑے اور تیج پال سنگھ ٹاور پر چڑھ گیا۔ 

Facebook Comments