اتوار 05 مئی 2024

بھاگتے ہوئے گھوڑے کی وجہ سے ہوائی جہاز کریش کر گیا

بھاگتے ہوئے گھوڑے کی وجہ سے ہوائی جہاز کریش کر گیا
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز) برطانیہ کی خودمختار ریاست ’آئل آف مین‘ میں ایئرپورٹ کے قریب بھاگتے ہوئے ایک گھوڑے کی وجہ سے جہاز کریش ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ایک چھوٹا طیارہ تھا جو رن وے پر لینڈنگ کے لیے آ رہا تھا۔

جب جہاز کافی نیچے آ گیا تو اچانک پائلٹ کو بظاہر رن وے پر سرپٹ دوڑتا ہوا گھوڑا نظر آ گیا جس پر اس نے جہاز کا رخ موڑنے کی کوشش کی مگر جہاز بے قابو ہو گیا اور قریبی میدان میں کریش کر گیا۔ 

ایوی ایشن انڈسٹری کے مطابق درحقیقت گھوڑا رن وے پر نہیں دوڑ رہا تھا بلکہ وہ اس سے کافی فاصلے پر تھا لیکن رات کا وقت ہونے کی وجہ سے پائلٹ کو دھوکا ہوا اور اسے لگا کہ گھوڑا رن وے پر دوڑ رہا ہے۔

یہ طیارہ الٹا ہو کر زمین پر گرا تاہم خوش قسمتی سے اس کا پائلٹ محفوظ رہا۔ پائلٹ نے واقعے کی تحقیقات کرنے والے افسران کو بتایا کہ ”مجھے لگا کہ گھوڑا رن وے پر دوڑ رہا ہے جس پر میں نے دوبارہ ٹیک آف کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور طیارہ کریش کر گیا۔“

Facebook Comments