اتوار 05 مئی 2024

اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے مرد کو جواب میں منہ پر لات پڑ گئی

اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے مرد کو جواب میں منہ پر لات پڑ گئی
فوٹو :فائل

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کو کشتی پر شادی کی پیشکش کرنے کی منصوبہ بندی کی لیکن اس کی یہ منصوبہ بندی ایسی بری طرح ناکام ہوئی کہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو پوری دنیا کے لیے ہنسی کا سامان بن گئی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ آدمی ایک کشتی پر سوار ہو کر دوسری کشتی میں موجود خاتون کو شادی کی پیشکش کرتا ہے اور اسے انگوٹھی پہناتا ہے۔

انگوٹھی پہنانے کے بعد جب خاتون اسے گلے لگانے کے لیے آگے بڑھتی ہے تو خاتون کی کشتی پانی میں آگے کی طرف سرک جاتی ہے۔

کشتی کے سرکنے سے خاتون بے قابو ہو کر کشتی میں گرتی ہے اور وہ آدمی اپنی کشتی سے نیچے پانی میں دھڑام سے جا گرتا ہے۔

جب خاتون بے قابو ہوکر گرتی ہے تو اس کی ٹانگ آ کر پانی میں گرتے ہوئے آدمی کے منہ پر لگتی ہے۔

تھیو شینتوناس نامی ٹوئٹر صارف نے اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ شادی کی پیشکش کا الٹا پڑنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔

گزشتہ سال امریکہ میں ایک آدمی نے ایک رومانوی ماحول میں اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کا فیصلہ کیا اور گھر میں سینکڑوں موم بتیاں جلا ڈالیں، جن سے آگ لگ گئی اور پورا گھر جل کر خاکستر ہو گیا۔ 

Facebook Comments