ھفتہ 18 مئی 2024

”کورونا وائرس دوسری مرتبہ بھی ہو سکتا ہے“ آغا خان ہسپتال کے معروف ڈاکٹر نے اعلان کردیا

”کورونا وائرس دوسری مرتبہ بھی ہو سکتا ہے“ آغا خان ہسپتال کے معروف ڈاکٹر نے اعلان کردیا
فوٹو :فائل

کراچی(دھرتی نیوز)سربراہ شعبہ وبائی امراض ڈاکٹر فیصل محمودجو لوگ کہتے ہیں کورونا ختم ہو گیا ،یہ بالکل غلط ہے ،ابھی بھی لوگ مر رہے ہیں ،یہ یاد رکھنا بہت ضروری ہے کہ یہ وائرس ایک بار ہونے کے بعد دوبارہ بھی لگ سکتا ہے ،ہمارے پاس بہت سے تصدیق شدہ کیسز ہیں کہ لوگوں کا کورونا وائرس ختم ہو گیا تھا اور ان کے اینٹی باڈیز بن گئے تھے اور پھر کچھ مہینوں بعد ان لوگوں کو کورونا وائرس ہو گیا تھا۔ 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک کے اندر کورونا وائرس کی دوسری لہر آئی ہے ابھی دیکھنا ہے کہ کراچی میں سامنے آنے والے کیسز دوسری لہر کی شروعات تو نہیں ہے ،وقت ہی بتائے گا اس بارے میں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی سردیاں آنا شروع ہو نگی کورونا وائرس سے متعلق صورتحال مزید پیچھیدہوہونگی ،کیونکہ سردیوں میں نزلہ زکام پھیلتا ہے اور یہ بیماری بھی ایسی ہی ہے ،احتیاطی تدابیر عام نزلے اور دیگر بیماریوں سے بھی بچائے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ لوگوں کو دیکھتے ہوئے افسوس ہوتا ہے جو ماسک نہیں پہنتے اور ایک دوسرے کے قریب بیٹھتے ہیں ،یہ کورونا وائرس کی دوسری لہر لانے کے لیے موزوں عمل ہے،ہمیں اپنے بچوں اور بزرگوں کی حفاظت یقینی بنانی ہے کیونکہ یہ وائرس نوجوانوں کی نسبت بزرگوں اور بچوں پر زیادہ بری طرح حملہ آور ہوتا ہے ۔

Facebook Comments