ھفتہ 18 مئی 2024

چھاتی کے کینسر کی آگاہی، صدر مملکت کے اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کو خطوط

چھاتی کے کینسر کی آگاہی، صدر مملکت کے اراکین پارلیمنٹ اور میڈیا کو خطوط
فوٹو :فائل

اسلام آباد (دھرتی نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔ 

چھاتی کے کینسر کے حوالے سے لکھے گئے خطوط میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ ہر سال چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، میڈیا اور ارکانِ پارلیمنٹ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ چھاتی کا کینسر ہر سال لاکھوں خواتین کی جان لے لیتا ہے۔

صدر عارف علوی کے مطابق پہلی سٹیج پر تشخیص ہونے کی صورت میں تقریباً 98 فیصدخواتین اس مرض سے صحتیاب ہو جاتی ہیں، پاکستان میں اس مرض کی وجہ سے شرح اموات دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کی نسبت زیادہ ہے، پاکستان میں زیادہ شرح اموات کی وجہ چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی کا نہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا خواتین میں چھاتی کے کینسر کے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، میڈیا اکتوبر میں فلاحِ عامہ کے پیغامات ، ٹاک شوز اور اخبارات میں مضامین کے ذریعے آگہی پیدا کرے۔

صدر مملکت نے نیوز کاسٹرز، اینکرز اور ٹاک شوز میں مہمانوں سے اکتوبر کے مہینے میں پنک ربن پہننے کی اپیل کی۔

Facebook Comments