ھفتہ 18 مئی 2024

کیا جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو کلین چٹ دے دی گئی ہے؟ندیم ملک کے سوال پر وزیر اعظم نے دبنگ جواب دے دیا

کیا جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو کلین چٹ دے دی گئی ہے؟ندیم ملک کے سوال پر وزیر اعظم نے دبنگ جواب دے دیا
فوٹو :فائل

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ملک میں کمزور اور طاقت ور کیلئے قانون میں فرق کیا تو ہمارا ملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھے گا، اگر جنرل (ر) عاصم باجوہ کے حوالے سے کسی نے سوال کیا تو تفتیش کریں گے اور ضرورت پڑی تو کیس ایف آئی اے کے حوالے کریں گے،ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کا جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو کلین چٹ دینے سے متعلق سوال پرکہنا تھا کہ دو سال سے پہلے نیب کے ہوتے ہوئے کرپشن بڑھتی گئی، اگر ہم نے ملک میں کمزور اور طاقت ور کیلئے قانون میں فرق کیا تو ہمارا ملک کبھی بھی آگے نہیں بڑھے گا، اگر کوئی مزید سوال کرتا ہے تو ہم اُن سے تفتیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں اپنے اور دوسروں کے چوروں اور کرپٹ لوگوں میں فرق کرتے ہیں تو احتساب ختم ہوجاتا ہے، اگر جنرل (ر) عاصم باجوہ کے حوالے سے کسی نے سوال کیا تو تفتیش کریں گے اور ضرورت پڑی تو کیس ایف آئی اے کے حوالے کریں گے۔

صحافیوں کے اغوا اور جبری گمشدگیوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مطیع اللہ جان کے معاملے پر ہماری حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اس سے ہمیں کیا فائدہ ملا اور وہ ہمیں کیا نقصان پہنچا رہے تھے کہ ہم اغوا کرتے یا کسی اور کو اغوا کریں؟۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف مقدمے پر وزیراعظم نے کہا کہ ایسٹ ریکورٹی یونٹ میں ایک چیز آئی ہم نے عدلیہ کو بھیج دی، یا تو کہیں اس ملک میں کوئی مقدس گائے ہے؟ ایسا ہوا تو احتساب نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ میں چیزیں آئیں تو شہباز شریف کے خلاف کیسز بنے اسی طرح یہاں بھی بات آئی لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا عدلیہ کو بھیج دیا کہ آپ فیصلہ کریں۔

Facebook Comments