ھفتہ 18 مئی 2024

کوشش کررہے ہیں لاء اینڈ آرڈر کا جن قابو آجائے،چیف جسٹس آف پاکستان

کوشش کررہے ہیں لاء اینڈ آرڈر کا جن قابو آجائے،چیف جسٹس آف پاکستان
فوٹو :فائل

کوئٹہ(دھرتی نیوز)چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ لگتا ہے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بالکل بھی نہیں،بلوچستان سے متعلق مسائل آئین کے مطابق حل کررہے ہیں۔

دھرتی نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بلوچستان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاءاینڈ آرڈر کا مسئلہ پورے پاکستان کا ہے، کوشش کررہے ہیں لاءاینڈ آرڈر کا جن قابو آجائے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز بالکل نہیں،بلوچستان سے متعلق مسائل آئین کے مطابق حل کررہے ہیں۔

آج پولیس سے لاپتہ افراد کے متعلق کافی پوچھ گچھ کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام عدالتیں آزادانہ طریقے سے کام کرہی ہیں ،تمام جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری پر بہت بحث ہوتی ہے، ججز کی تقرری کے معاملے پر ہر ایک کی رائے لی جاتی ہے اور تعیناتی کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جاتا ہے۔ 

Facebook Comments