اتوار 19 مئی 2024

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7ہوٹلوں کو سیل کر دیاگیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7ہوٹلوں کو سیل کر دیاگیا
فوٹو :فائل

کراچی(دھرتی نیوز)کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی جانب سے 7ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دھرتی نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بہادرآباداورجمشید کوارٹرز کے 7ہوٹلوں کو سربمہر کردیا۔

کوروناکیسز میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ بھرپور طریقے سے متحرک ہوئی ہے اور ایس اوپیز پر نہ عمل کرنے والے ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق جن ہوٹلوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا تھا۔

شہر قائد میں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث منگھو پیر کے علاقے کے ایک یو سی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments