ھفتہ 04 مئی 2024

نوازشریف کابیانیہ پاکستان کے اداروں کےخلاف ہے ، کسی کو اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے، سینیٹر فیصل جاوید

نوازشریف کابیانیہ پاکستان کے اداروں کےخلاف ہے ، کسی کو اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے، سینیٹر فیصل جاوید
فوٹو :فائل

اسلام آباد(دھرتی نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ نوازشریف کابیانیہ پاکستان کے اداروں کے خلاف ہے ،کسی کو اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

دھرتی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ حکومت، ملکی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہیں ،نواز شریف کابیانیہ پاکستان کے اداروں کے خلاف ہے ،بھارتی میڈیا پر نوازشریف کو بڑی پذیرائی ملتی ہے ،کسی کو اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے ،ان کا کہناہے کہ نوازشریف نے اداروں پر حملہ پہلے بھی کیا ہے ،پی ٹی آئی سینیٹر کامزید کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں ووٹ صرف کارکردگی کی بنیاد پر پڑتا ہے ۔

Facebook Comments