ھفتہ 04 مئی 2024

کرپشن کیس،سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد

کرپشن کیس،سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد
فوٹو :فائل

لاہور(دھرتی نیوز)احتساب عدالت نے ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مستردکردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دھرتی نیوز کے مطابق ایل او ایس نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،نیب نے اسرارسعید کو نالے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات میں گرفتار کررکھا ہے ۔

عدالت نے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مستردکردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے نیب کی درخواست مستردکردی اورملزم کو دوبارہ 16 اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

Facebook Comments