ھفتہ 18 مئی 2024

11سالہ بچے نے بینک سے 40لاکھ روپے چرا لیے، مگر کیسے؟ جان کر یقین نہ آئے کہ یہ بھی ممکن ہے

11سالہ بچے نے بینک سے 40لاکھ روپے چرا لیے، مگر کیسے؟ جان کر یقین نہ آئے کہ یہ بھی ممکن ہے
فوٹو :فائل

نئی دہلی(دھرتی نیوز) بھارت میں ایک 11سالہ بچے نے بینک سے 20لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 40لاکھ پاکستانی روپے) چوری کر لیے اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ حیران کن واردات بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر جند میں پنجاب نیشنل بینک کی ایک برانچ میں 28ستمبر کو ہوئی۔

بینک کا کیشیئرباہر جاتے ہوئے اپنے کیبن کا دروازہ لاک کرنا بھول گیا اور اس دوران 11سالہ بچہ اس کے کیبن میں داخل ہوا اور 20لاکھ روپے ایک بیگ میں ڈال کر رفو چکر ہو گیا۔

بینک کے عملے کو اس واردات کا اس وقت علم ہوا جب رات کے وقت وہ نوٹوں کی گنتی کر رہے تھے اور 20لاکھ روپے کم نکلے۔

انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو اس میں بچے کو یہ واردات کرتے ہوئے دیکھ لیا گیا۔ بینک منیجر وشواجیت سنہا کا کہنا تھا کہ بچے نے 5، 5لاکھ روپے کی چار گڈیاں اٹھائیں۔

بچہ یہ واردات کرنے میں اس لیے کامیاب ہو گیا کہ اس وقت بینک میں بہت رش تھا اور ملازمین اسے دیکھ نہ سکے۔ دو نامعلوم افراد کے خلاف اس چوری کی واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی نوعیت کا واقعہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مدھیاپردیش میں بھی پیش آیا تھا۔ وہاں بینک کی برانچ میں بچے کے ساتھ ایک نوجوان بھی تھا جو اسے ہدایات دے رہا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے۔

یہ بچہ کیشیئر کے کیبن سے 10لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 20لاکھ پاکستانی روپے)چرا کر بینک سے نکلتا ہوا سکیورٹی الارم بج اٹھنے پر پکڑا گیا تھا۔

Facebook Comments